TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -22 AUG
قاہرہ ،22اگست: مصر میں ٹرین ٹکٹ ٹچ مشین پر کھانے والے ملازمین کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر عوامی حلقوں میں غم وغصے کو جنم دیا۔دوسری طرف مصری وزیر ریلوے نے اس واقعیکی اعلیٰ سطح پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر پر سماجی کارکنوں کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ چونکہ وزارت ریلوے نے اپنے ملازمین کے لیے ترقی یافتہ اور مہذب انداز میں کھانے کے لیے ڈیوٹی کی جگہ سے ہٹ کر جگہیں مختص کی ہیں۔ اس کے باوجود ملازمین کا مشینوں پر کھانا رکھ کر کھانے کا واقعہ نا مناسب اور غیر اخلاقی ہے۔ عوامی حقلوں نے اس واقعے کی فوری تحقیقات اور ان ملازمین پر جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثناء ریلوے کے عہدیدار لیفٹیننٹ جنرل کامل الوزیر نیالعربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ پورے واقعے کو فوری تحقیقات کے لیے بھیج دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے اقدامات قانون کی خلاف ورزی ہیں اور ان کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جا سکتی۔

