TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -20AUG
تل ابیب ،20اگست: مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک مشتبہ فلسطینی کی فائرنگ کے حملے میں دو اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں۔اسرائیلی فوج کے ریڈیو کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کو فلسطینی گاؤں حوارہ میں یا اس کے قریب ایک کار واش پر گولی مار کر ہلاک کیا گیاہے۔اس سے قبل اسی گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں پر مہلک حملے کیے گئے تھے اور یہودی آبادکاروں نے اس گاؤں سمیت دیگرمقامات پر انتقامی کارروائیاں کی گئی تھیں۔اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ وہ حملہ آوروں کی تلاش میں علاقے میں کارروائی کر رہی ہے اور حملے کے آس پاس ناکا بندی کر دی گئی ہے۔اسرائیل کی ایمبولینس سروس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دوافراد ہلاک ہوئے ہیں۔

