ملت کو تعلیم کی روشنی سے آراستہ کرنے والی خضرپور کے قد آور شخصیات، جنہوں نے تعلیم کی روشنی پھلایی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –02  AUG     

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سید امیر علی لاءیبری و آل انڈیا اردو ماس، میڈیا پارٹنر دی لوکل جرنلسٹ کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا اہتمام۔۔۔۔۔۔۔۔چہرۂ ہجوم میں مختلف شعبہ حیات سے لوگوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا، قابلِ ستائش اور مبارکباد کے مستحق ہیں آپ سبھی ایوارڈیز جنہوں نے اپنی زندگی وقف کر دی تھی ملت و قوم کے نو نہالوں کوروشن مستقبل دینے کیلیے اور آج انہی شخصیات کے ایک خوبصورت شام کا تہنیتی تقریب رکھا گیا ہے
ایک بہت یاد شام اجالا باٹنے والوں کے نام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قابل ستائش اور مبارکباد ہیں سید امیر علی لاءیبری کے صدر و سیکرٹری و ممبران بلخصوص ماہر تعلیم پرویز اختر صاحب، سماجی جہد کار و انقلابی شاعر ایاز خان ایاز و دیگرے مہمانان خصوصی مختار علی صاحب چیرمین حاجی فاؤنڈیشن و عاطف احمد صدیقی صاحب چیف ایکزیکٹیو ٹارگٹ ایچیومنٹ زون اور وہ انمول رتن جنہوں نے اپنی زندگی کے بیش بہا خدمات سے ملت و قوم کو تعلیم سے آراستہ کرنے کے زندگی وقف کر دی، انکے اعتراف خدمات کے لئے آل انڈیا اردو ماس سوسائٹی فار پیس نے اردو زبان وادب اور تعلیم کے فروغ میں نمایاں رول ادا کرنے کے لئے اردو انمول رتن ایوارڈ سے نوازے گئے چیف گیسٹ کے ہاتھوں، حسب ذیل نام ایوارڈیز کے یہ ہیں
اسلم نجمی(شاعر) خورشید عالم تنویر (شاعر) ظہیر احمد پرویز (شاعر و مدرس) ایاز خان ایاز ( مشہور و معروف انقلابی شاعر) اروینبیگم (شاعرہ و معلمہ) شگفتہ حنفی (تعلیمی اور سماجی ویلفیئر ایکٹیوسٹ)
رخشندہ جبیں (معلمہ) سید محمد زمان (سکریٹری سید امیر علی لائبریری اور ماہر تعلیم ) نادرہ ناز صاحبہ مشہور و معروف شاعرہ،شاہد سلطان صاحب ماہر تعلیم
آپ سبھی حضرات کے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صدر سوسائٹی آل انڈیا اردو ماس کمیونیکیشنل سوسائٹی فار پیس نے
ڈاکٹر مختار احمد فردین و ٹی ایل جے چیف محمد اقبال حبیب، منجینگ ایڈیٹر شمس الدین سبھوں کا فرداً فرداً مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پروگرام کی کامیابی کے لئے پرویز اختر صاحب اور ایاز خان ایاز صاحب کو دلی مبارکباد ڈاکٹر مختار احمد فردین، صدر آل انڈیا اردو ماس کی جانب سے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر ملیں گے ایک اور نیی صبح اجالا باٹنے والوں کے ساتھ، چہرۂ ہجوم سے انمول رتن ڈھونڈ نکالا لاءیں گے۔۔۔۔۔۔اور کارواں بنتا گیا