TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 AUG
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 5 اگست 2023 کو سی پی آئی۔ایم ایل ڈسٹرکٹ کمیٹی روہتاس نے منی پور میں قبائلی خواتین پر مظالم کے خلاف سہسرام پوسٹ آفس موڑ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا جلایا اور کوکی برادری، ناگا قبائلی برادریوں کا قتل، لوٹ مار، معاملے کو لیکر سی پی آئی (ایم ایل) کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنے جھنڈے بینر کے ساتھ ریلوے گراؤنڈ قرب کشواہا سبھا بھون سے مارچ کیا اور دھرم شالہ، پرانی جیل، کچہری، کالی استھان، پوسٹ آفس چوراہا پر پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہو گیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی۔ایم ایل کے ضلع سکریٹری کامریڈ اشوک بیٹھا نے کہا کہ مرکزی حکومت، بی جے پی اور منی پور کی ڈبل انجن حکومت اور اسکی انتظامیہ کو منی پور میں آر ایس ایس کیڈروں کے ذریعہ پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت جاری ذات پات کے تشدد کا جواب دینا چاہئے جو حملہ کیا گیا ۔

