مودی ایمس بنانے کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں: کھڑگے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 AUG      

نئی دہلی،14اگست: کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز-ایمس کھولنے کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں اور ملک کے صحت کے نظام کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔کھڑگے نے کہا کہ “لوٹ اور جملوں نے ملک کو غیر صحت مند بنا دیا ہے، مودی جی کے ہر لفظ میں صرف جھوٹ ہے۔ دعویٰ کیا کہ بہت سے ایمس بنائے گئے ہیں، سچائی یہ ہے کہ ہمارے ایمس کو ڈاکٹر اسٹاف کی شدید کمی کا سامنا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ’’مودی جی، کورونا وبا میں بے حسی سے لے کر آیوشمان بھارت میں گھپلوں تک… آپ کی حکومت نے ملک کے صحت کے نظام کو بیمار کر دیا ہے۔ عوام جاگ چکی ہے، ا?پ کی دھوکہ دہی کو پہچان چکی ہے، ا?پ کی حکومت کو وداع کرنے کا وقت آگیا ہے۔وہین راہل گاندھی نے کہا کہ ”ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی نے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دربھنگہ میں ایمس کھل گیا ہے لیکن دربھنگہ میں پہلے کوئی ایمس نہیں ہے۔ آپ کو کیا لگتا ہے۔ پی ایم مودی اتنا جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟