TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -28 AUG
نئی دہلی ،28اگست:کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرکاری ملازمین کو پروموشن لیٹر بانٹتے ہیں اوران کے ساتھ فوٹو کھینچوا کر انہیں بھی سرکاری ملازمت میں نئی تقرری بتاکر تشہیر کرتے ہیں۔مسٹر کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی صرف اپنی تشہیر میں یقین رکھتے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کو پروموشن لیٹر دے کر بھی انہیں نئی نوکریاں دینے کے طور پر تشہیر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا، ’’سالانہ دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کرکے، مودی جی ماہانہ قسطوں کی شکل میں ہمارے نوجوانوں کو چند ہزار تقرری نامے بانٹ رہے ہیں۔ وہ آج بھی ایسے ہی لیٹر تقسیم کریں گے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق ان میں سرکاری ملازمتوں میں پرموشن پانے والوں کے نام بھی ہیں۔انہوں نے کہا، “مثال کے طور پر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، موہالی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اپریل میں، انسٹی ٹیوٹ نے 15 نئی تقرریاں کیں اور 21 افراد کو اونچے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے اپریل 2023 میں اپنے جواب میں کہا تھا کہ 38 لوگوں کو تقرری نامے جاری کیے گئے ہیں۔ ان 38 افراد میں 18 پروموشن والے ملازمین شامل ہیں۔کانگریس صدر نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “مودی جی، اگر آپ کو نوجوانوں کے مستقبل کے لیے ذرہ بھی فکر ہوتی تو آپ اس پی آر اسٹنٹ میں ملوث ہو کر ان کی امنگوں سے نہ کھلواڑ نہ کرتے۔ ملک کے نوجوانوں نے بی جے پی کے جھوٹ، جملے بازی اور دھوکہ دہی کو پہچان لیا ہے اور وہ 2024 میں مودی حکومت کو ضرور باہر کا راستہ دکھائیں گے۔