TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -21 AUG
میرٹھ، 21 اگست: کوتوالی تھانہ علاقہ کے بڈھانہ گیٹ پر واقع میرٹھ نمکین بھنڈار میں پیر کو آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ تب تک دکان کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔کوتوالی تھانہ علاقہ کے بدھانہ گیٹ پر تاجر برج نندن کی میرٹھ نمکین بھنڈار نام کی پرانی دکان ہے۔ دکان میں پیر کو آگ لگ گئی۔ دکان سے آگ کے شعلے اور دھواں نکلتا دیکھ کر لوگوں نے دکان کے مالک کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تب تک دکان میں رکھا لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
دکان کے مالک برج نندن نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا خدشہ ہے۔ یہ دکان تقریباً 100 سال پرانی ہے۔ فائر آفیسر آر پی سنگھ نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ قریبی مکانات کو بھی خالی کرا لئے گئے تھے۔

