نوح تشدد میں سی آئی ڈی انسپکٹر کی وائرل ویڈیو سے پولسکے خفیہ سسٹم پر اٹھے سوال

نوح تشدد میں سی آئی ڈی انسپکٹر کی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -05 AUG      

چنڈی گڑھ، 05 اگست: ہریانہ کے نوح میں تشدد کے بعد سی آئی ڈی انسپکٹر کے وائرل ویڈیو کی وجہ سے پولیس کاخفیہ سسٹم سوالوں کے گھیرے میں ہے۔ اس ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے پاس اس تشدد کے بارے میں بروقت ان پٹ حاصل ہو گیا تھا۔ اس نے اعلیٰ حکام کو اس سے مطلع بھی کیا تھا۔
اس سنسنی خیز ویڈیو پر اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ صرف ہجوم کے اکٹھا ہونے کاان پٹ تھا۔ بڑے پیمانے پر فسادات کے بارے میں کوئی ان پٹ نہیں تھا۔ متضاد دعووں کے درمیان، ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج نے آج کہا کہ اسٹنگ آپریشن کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اسے تحقیقات کے لیے سکریٹری داخلہ کو بھیج دیا گیا ہے۔ وج کا کہنا ہے کہ انسپکٹر نے کس افسر کے ساتھ ان پٹ شیئر کیا اور اس افسر نے کیا کارروائی کی، اس کی رپورٹ ہوم سکریٹری سے مانگی گئی ہے۔