TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -22 AUG
نوح ،22اگست:نوح فسادات میں ملوث عامر کو پولیس نے ایک انکائونٹر کے دوران گرفتار کیا ۔ عامر جو ددرا گائوں کا رہنے والا ہے اس انکائونٹر میں زخمی ہوگیا اوربعد میں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ان کے قبضے سے ایک پستول اور کچھ کارتوس ملے ہیں۔ پولیس کو یہ خبر ملی تھی کہ عامر اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ اواروالی کے پہاڑیوں میں چھپا ہوا ہے۔ عامر ایک چھٹا بدمعاش ہے اور پولیس نے اس کے سر پر 25ہزار روپئے کا انعام رکھا تھا ۔ وہ 100سے جرائم میں ملوث ہے اور بڑے بڑے دکانوں اور شوروموں کو لوٹنے میں وہ شامل رہا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس کے دوسرے ساتھیوں کو بھی پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں جو فسادات میں ملوث ہیں۔ جب پولیس کوخبرملی کے عامر پہاڑیوں میں چھپا ہوا ہے تو انہوں نے وہاں دھاوا بول دیا ۔ اور اس نے پولیس پر گولیاں چلائیں جوابی کارروائی میں ایک گولی اس کے ٹانگ میں لگ گئی جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ نوح فسادات کے سلسلے میں 280لوگوںکو گرفتار کیا گیا ۔ 12لوگوںکے خلاف نفرت پھیلانے کے جرم میں کیس درج کیا گیا ۔ اس دوران پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ وہ نفرت انگیز ویڈوسوشل میڈیا پر اپولوڈ کرنے سے باز رہیں۔