نوح کے تاؤڈو میں پولیس کی کاروائی، روہنگیا پناہ گزینوں کے گھروں کو بلڈوز سے گرائے جا رہے ہیں

منوہر لال کھٹر حکومت ایکشن موڈ میں

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –04  AUG     

نوح،4اگست:ہریانہ کے نوح میں تشدد کے بعد منوہر لال کھٹر حکومت ایکشن موڈ میں آگئی ہے۔ اترپردیش کی طرز پر مبینہ روہنگیا کی غیر قانونی کچی بستیوں پر بلڈوزر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ یہ کارروائی نوح کے تاؤڈو میں روہنگیا پناہ گزینوں خلاف شروع کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق پولس کو جانچ میں پتہ چلا ہے کہ نوح کے تشدد میں آسام کے مبینہ دراندازوں کا ہاتھ ہے۔ جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش میں پولیس کو معلوم ہوا کہ تشدد میں ان کا بھی ہاتھ ہے۔ اب اس ناجائز قبضے کو بلڈوزر کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پیر کو برجمنڈل کی شوبھا یاترا کے دوران پتھراؤ ہوا تھا۔ جس کے بعد یہ تشدد دو برادریوں میں پھیل گیا۔ اس تشدد میں اب تک دو ہوم گارڈز سمیت 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔