نیشنل ایوارڈ ملنے کے بعد الو ارجن کے گھر میں خوشی کا ماحول

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -25 AUG      

فلم ’پشپا‘ ساوتھ کے سپر اسٹار الو ارجن کے لیے بہت خاص بن گئی ہے۔ فلم نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد اس فلم کے نام ایک ایسا ریکارڈ درج ہو گیا جو اب تک ساوتھ کی کسی فلم کے نام نہیں تھا۔ کئی تیلگو فلموں کو نیشنل ایوارڈز سے نوازا گیا ہے تاہم آج تک کسی تیلگو اداکار نے نیشنل ایوارڈ نہیں جیتا ہے۔ اب الو ارجن کو ان کی فلم ’پشپا‘ کے لیے نیشنل ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس ایوارڈ کے بعد اداکار کے گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔
اس وقت سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں، جن میں لوگ الو ارجن کو مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر پہنچتے نظر آ رہے ہیں۔ اس خاص موقع پر لوگ انہیں گلے لگا کر مبارکباد دے رہے ہیں۔ الو ارجن کے گھر کے باہر بھی بہت سے مداح جمع ہو گئے ہیں۔ اس خاص موقع پر قریبی دوست بھی ان کے گھر پہنچے۔
الو کے والد الو اروند کو بھی اپنے بیٹے پر فخر ہے۔ الو اروند نے اپنے بیٹے کو گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا۔ ’پشپا‘ کے ڈائریکٹر سوکمار بھی الو ارجن کے گھر گئے۔ اس کے علاوہ اور بھی لوگ الو ارجن سے مل رہے ہیں اور انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
فلم ’پشپا دی رائز‘ نے دنیا بھر میں 400 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ ہندی زبان میں بھی اس فلم کو خوب پذیرائی ملی۔ اس فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فی الحال اس کے دوسرے پارٹ پر بھی کام جاری ہے اور اس فلم کے حوالے سے مسلسل اپ ڈیٹس سامنے آرہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الو ارجن کو فلم کے پہلے پارٹ کے لیے 45 کروڑ روپے دیے گئے تھے۔ اب وہ فلم کے دوسرے پارٹ کے لیے 85 کروڑ روپے لینے جا رہے ہیں۔