ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کے موقع پر جاب میلہ میں ایوارڈ سے نوازے گئے سینر فوٹو جرنلسٹ رضی قریشی،، عقیل احمد کلاسک فوٹو صحافی، محمد اکرام، الیکٹرانک میڈیا کو منان جاہ و ڈاکٹر ایم اے فردین کے ہاتھوں

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -20AUG       

خصوصی رپورٹس ورلڈ فوٹوگرافی ڈے/ ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کے موقع پر دنیائے صحافت کے ان تمام صحافیوں میں بلخصوص فوٹو جرنلسٹس کے بھی خدمات کے دن ہیں اور اس دن ہندوستان بھر میں حکومتی سطح پر ریاستی حکومت سطح پر اور دیگرے تنظیموں کی جانب سے بھی اردو زبان وادب کے اخبارات ہو یا دیگرے زبان وادب کے اخبارات کے فوٹو گرافرس جسے آجکل سینر صحافی کیطرح ہی فوٹو جرنلسٹس کا درجہ ہے’اخبارات میں تمام خبروں کی اہمیت ہے’اخبارات 24/گھنٹے اپنے اسٹافس کی خدمات کو مختلف شعبوں کے لئے حاصل کیا کرتی ہیں

وہیں اخبارات کے خبروں میں فوٹو جرنلسٹس کی دن بھر کی تمام تصویروں میں خبروں کی مناسبت سے تصویر جو کہ سب کچھ بیان کرتی ہے خبروں کو نمایاں مقام دلانے میں فوٹو جرنلسٹس کا اہم کردار ادا کیا جاتا ہے
آج فوٹوگرافی ڈے کے موقع پر 95/ویں جاب میلہ میں جہاں منان جاہ انجنیر پروگرام کوارڈینیٹر نے سینکڑوں بیروزگاری نوجوانوں کو جاب فراہم کیے وہیں اس خاص موقع پر جاب میلہ کے آفیشیل فوٹوگرافر سینر فوٹو جرنلسٹ آیی کیو نیوز ایڈیٹر رضی قریشی صاحب کے اعتراف خدمات کے آج منان جاہ انجنیر و ڈاکٹر مختار احمد فردین کے ہاتھوں سرٹیفکیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، عقیل احمد چاءوش کلاسیک فوٹو صحافی، محمد اکرام الیکٹرانک میڈیا کو بھی دکن بلاسٹر کی جانب سے ایوراڈ سے سرفراز کیا گیا

ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کی اپنی اہمیت و افادیت ہے اور ہر ایک اخبارت میں فوٹو جرنلسٹس اہم رول ادا کرتے ہیں اسی طرح سے اردو دنیائے صحافت نے بھی اپنے دیگرے اسٹافس کے ساتھ فوٹوگرافر ہوتے ہیں جنکے ذمہ دن بھر کے حکومتی خبروں اور سوشل پروگرام و شہر کے حالات پر فوٹوگرافر کا خاص نظر و عمل ہوتا ہے اور ہر صبح اخبارات کی خبروں کو جسطرح سے دیکھنے کے لئے قاءیرءین بے چین ہوتے ہیں
اسی طرح اخبارات میں تصاویر بھی منھ بولتی تصویریں سے خبروں کا ہمیں اندازہ ہوتا ہے فوٹوگرافی بھی بہت ہی جان جوکھم بھرا کام ہوتا ہے ڈاکٹر مختار احمد فردین و منان جاہ انجنیر نے اس خاص موقع پر رضی قریشی صاحب، عقیل احمد صاحب اور محمد اکرام صاحب کو تہنیت و ایوراڈ انکے اعتراف خدمات کے لئے ورلڈ فوٹوگرافی ڈے کے موقع پر دیکر بہترین خراج تحسین پیش کیا ہے، ڈاکٹر مختار احمد فردین نے جاب میلہ کی کامیابی کے لئے، 95/ویں جاب میلہ میں سینکڑوں اسٹوڈنٹس کو آفر لیٹرس دیے گئے مہمان خصوصی کے ہاتھوں اور شکریہ ادا کرتے ہوئے 95/ویں جاب میلہ کے اختتام کا اعلان منان جاہ انجنیر نے کیا، رضی قریشی عقیل احمد محمد اکرام نے منان جاہ انجنیر سے اظہار تشکر ادا کیا