TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 AUG
نئی دہلی ، 23 اگست: وزارت ریلوے نے بدھ کو میزورم میں زیر تعمیر ریل پل حادثے کے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیاہے۔ وزارت نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ریلوے کی وزارت کے مطابق، ایک بدقسمت واقعے میں میزورم میں بھیرابی-سائرنگ نیو لائن پروجیکٹ میں ٹھیکیدار کے ذریعے پل کے تعمیراتی کام کے دوران ایک گرڈر گر گیا۔ شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے تعلقات عامہ کے افسر کے مطابق آج صبح تقریباً 11 بجے پیش آنے والے اس حادثے میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور کئی دیگر مزدور زخمی ہوئے ہیں۔
ریلوے کی وزارت نے کہا کہ ہر مرنے والے کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے ، شدید زخمیوں کے لیے 2 لاکھ روپے اور معمولی زخمیوں کے لیے 50000 روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔