وزیراعظم شہباز شریف نے ہندستان کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی خواہش ظاہر کی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –01  AUG     

اسلام آباد،یکم اگست:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنے ہمسایہ ملک ہندستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کا خواہاں ہیں کیونکہ یہ خطے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ میری حکومت ہر کسی کے ساتھ بات کرنے کو تیار ہے لیکن دوسرے بھی اس کے لئے راضی ہونے چاہئے۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات پاکستان کی معدنیاتی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ۔ اس کانفرنس میں فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2019کے بعد تعلقات میں کشیدہ ہوگئے ہیں جب مودی حکومت نے جموں وکشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیا اور ریاست کو دوحصوں میں باٹا ۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک نیوکلیائی ملک ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم جنگ چاہتے لیکن یہ صرف ہمارے دفاعی مقاصد کے لئے پاکستان نے ہندستان کے ساتھ پچھلے 75سالوں کے دوران تین جنگیں لڑئیں لیکن اس کا نتیجہ بے روزگاری ،غریبی اورتعلیم پر پڑا ۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہمیں اپنے آپ کو اقتصادی طور پر بااختیار بننا چاہئے ۔ مسائل کا حل پر ا من انداز سے مذاکر ات سے ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک کو بھی یہ سمجھنا چاہئے کہ جو مسائل ہیں انہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ بھی پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں ہم سبھوں کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی غلطیاوں سے ہمیں سیکھنا چاہئے۔ اور ایک ہوکر ملک کو آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر فوجی سربراہ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے جانا ہے۔ خدا آج تک کسی قوم کی حالت تب تک نہیں بدلی جب تک وہ خودبدلنے کی کوشش نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان وسائل ہیں او ران کا صحیح استعمال کرنا چاہئے۔ ہمیں ہر شعبے میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور یہی ہماری کامیابی کنجی ہے اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ فوج سول انتظامیہ اورصوبائی حکومتوں کوایک ساتھ چلنے کی ضرورت ہے۔