وزیراعلیٰ نتیش کمارنے نالندہ اوپن یونیورسٹی کی عمارت کا کیاافتتاح

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –29 AUG      

نالندہ،29 اگست:وزیراعلیٰ نتیش کمارا?ج نالندہ کے دورے پر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہاں سلاو بلاک میں نالندہ اوپن یونیورسٹی کی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس پروگرام میں وزیرتعلیم چندر شیکھر اور دیہی ترقی کے وزیرشرون کمار بھی موجود تھے۔ نالندہ اوپن یونیورسٹی کی تعمیر بہاراسٹیٹ ایجوکیشنل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے کی ہے۔ اس کے افتتاح کا طویل عرصے سے انتظارتھا۔واضح ہو کہ وزیراعلیٰ نے18 مارچ 2020 کو نالندہ اوپن یونیورسٹی کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیرمیں کچھ تاخیرہوئی ہے اور اس کی بڑی وجہ کورونا دورہے۔ ایسے میں یہ عمارت اس سال کے شروع میں ہی تیارہوگئی تھی اوراس کے افتتاح کا انتظارتھا۔
نالندہ اوپن یونیورسٹی کی عمارت 117 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے۔ جس میں نالندہ یونیورسٹی کا کام 36 سال بعد شروع کیا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی میں طلباء￿ کے لیے بہت سی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ساتھ ہی اس کے بعد راجگیر ملماس میلے کے لیے بنائی گئی دستاویزی فلم اورسووینیئر کا افتتاح وزیراعلیٰ کریں گے۔ اب تک نالندہ اوپن یونیورسٹی پٹنہ سے چلائی جا رہی تھی۔ اب یونیورسٹی کو ا?ج سے نالندہ میں اپنی عمارت مل گئی ہے۔ نالندہ اوپن یونیورسٹی 10 ایکڑ اراضی پر بنائی گئی ہے۔ یہ بہار کی واحد یونیورسٹی ہے جو فاصلاتی اور اوپین تعلیم فراہم کرتی ہے۔ یہ 1987 میں قائم کیا گیا تھا۔