وزیر اعلیٰ ممتابنرجی کی ہدایت پر مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ترنمول کا مظاہرہ

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –06  AUG     

ہگلی6/اگست ( محمد شبیب عالم ) پورے مغربی بنگال کےساتھ آج بروز اتوار ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں میں ریاستی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر ترنمول کانگریس رہنماء اپنے حامیوں کےساتھ مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔ چنسورہ بدھان سبھا کے ایم ایل اے اسیت مجمدار کے رہنمائی میں چنسورہ کی تاریخی گھڑی موڑ کے نزدیک مرکزی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ساتھ ہی مغربی بنگال کی مالی بدحالی ، بنگال کی ہاؤسنگ اسکیم ، سو دن روزگار اسکیم ، سڑک ، راستے کی تعمیری اسکیم کےلئے مرکزی حکومت مالی طور پر محروم کردی ہے اسکے خلاف میں ترنمول کانگریس لیڈرا ، کارکنان و حامیوں نے بی جے پی حکومت کے خلاف جمکر مظاہرہ کرتے نظر آئے ۔ وہیں ٹھیک اسی طرح سپتثگرام بدھان سبھا کے ایم ایل اے تین داس گپتا کی رہنمائی میں ضلع کے آمنان پنچایت کے تحت علی نگر پارٹی دفتر کے قریب مرکزی حکومت کے خلاف جمکر مظاہرہ کیا ۔ اس موقعے پر تپن داس گپتا نے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال کو ترقیاتی کام میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ۔ بی جے پی کی وجہ سے مغربی بنگال مالی بحران سے گزر رہا ہے ۔ مرکزی حکومت سو دن روزگار اسکیم کی رقم روک رکھی ہے ۔ اسکے علاوہ آواس یوجنا ( ہاؤسنگ اسکیم ) کی رقم بھی روک رکھی ہے ۔ یہ ڈبل انجن سرکار کی وجہ سے آج منی پور کی حالت کیا ہے پوری دنیا دیکھ رہی ہے مگر مرکز کی کرسی پر بیٹھی اندھی بہری گونگی حکومت اور اسکے لیڈران کے کانوں پر جون تک نہیں رینگتی ہے ۔ منی پور میں لگاتار قتل خون عورتوں کی آبروریزی کی جارہی ہے مگر یہ نمائشی سرکار خود کی نمائش کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ اس مظاہرہ میں ایک طرف چنسورہ میں اسیت مجمدار کےساتھ ہگلی ضلع ترنمول کانگریس کے صدر بھی شامل تھے تو وہیں سپتوگرام کے آمنان میں تپن داس گپتا کےساتھ پولوا داد پور بلاک کے صدر سبھاش گھڑا کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ترنمول کانگریس کارکنان و حامی موجود تھے ۔