ٹیسٹ بلے باز اور بالروں کی رینکنگ جاری، ولیمسن پہلی پوزیشن پر

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –02  AUG     

لندن ،2اگست:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ بیٹرز اور بولرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔بیٹرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے اور بابر اعظم کی رینکنگ میں بھی 2 درجے بہتری آئی ہے وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 3 درجے تنزلی کے بعد پانچویں اور ٹریوس ہیڈ 2 درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں اور انگلینڈ کے ہیری بروک نویں نمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے سعود شکیل 15 اور عبداللّٰہ شفیق 21 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ رویندرجڈیجہ 2 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ 2 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی رینکنگ میں 2 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ پانچویں نمبر پر آ گئے۔شاہین آفریدی کی رینکنگ میں 3 درجے بہتری ہوئی ہے، وہ چھٹے نمبر پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے بالر اینڈرسن 4 درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے۔آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے کرس ووکس 7 درجے بہتری کے بعد 23 ویں نمبر پر آگئے۔