ٹیچر کے گھر سے 80 ہزار کیش سمیت ہزاروں کے زیورات کی چوری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –29 AUG      

سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)  سمری تھانہ حلقہ کے کنور پٹی چوک واقع بلدانی گیٹ کے قریب ٹیچر آشا کماری کے بالائی منزل کے کمرے کا تالہ توڑ کر نامعلوم چوروں نے 80 ہزار کیش سمیت 70 ہزار کے زیورات کی چوری کر لی ہے۔اس معاملے میں پولیس نے متاثرہ ٹیچر کی تحریر پر ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات تیز کردی گئی ہے ۔ درج ایف میں مڈل  اسکول کنورپٹی کی ٹیچر آشا کماری نے بتایا ہے کہ 28 اگست کو شام 4.10 بجے جب وہ اپنے اسکول سے گھر واپس آئی تو اس نے پایا کہ لکڑی کے دروازے کی کنڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔ اندر ڈنڈا پھینکا ہوا ملا اور گھر کا سامان ادھر ادھر بکھرا پڑا تھا۔ لکڑی کے المیرہ کا تالا توڑ کر تقریباً 80ہزار نقدی اور 70سے 80ہزار مالیت کے زیورات غائب ہو تھے۔  تھانہ  صدر شمشاد احمد خان نے جائے وقوعہ کا معائنہ کر کے مکان مالک سے پوچھ گچھ کے بعد تفتیش تیز کر دی ہے۔ ایسا امکان ہے کہ دو منزلہ مکان کے پچھلے حصے میں گھر کی تعمیر کے کام میں دیوار کے سہارے وینٹی لیٹر کے پاس رکھی سیڑھی کے ذریعہ ہی نامعلوم چور گھر کے اندر داخل ہوئے اور چوری کی واردات انجام دیکر نکل گئے۔کیس کی تفتیشی افسر خاتون انسپکٹر جیوتی کماری نے تمام نکات پر تفتیش شروع کردی ہے۔