TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 AUG
لندن،23اگست:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں ہندوستان کے سوریا کمار یادو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بولرز میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے اور آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ون ڈے بلے باز کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے اور جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے۔پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر اور بھارت کے شبھ من گَل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فخر زمان دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے مجیب الرحمن 3 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر آ گئے۔فاسٹ بولر حارث رؤف کی رینکنگ میں سات درجے بہتری ہوئی ہے وہ 36 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔