TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –03 AUG
نئی دہلی 3اگست:پارلیمنٹ میں پچھلے دوہفتوں سے جاری ہنگامہ آرائی ختم ہوتے نظر آرہی ہے کیونکہ اپوزیشن نے منی پو رمسئلے پر کسی بھی رول کے تحت بحث کرنے پر حامی بھرلی ہے لیکن انہو ںنے یہ بات دہرائی کہ وزیراعظم کو اس سلسلے میںبیان دینا چاہئے۔ اپوزیشن جماعتوںکی ایک میٹنگ کانگریس رہنما ملک ارجن کھڑگے کی دفترمیںہوئی ۔ نے کہا کہ منی پور مسئلے پر بحث کرنے کے لئے زیاددہ وقت دینے کی ضرورت ہے۔ جب سے مانسون سیشن شروع ہوا تو اپوزیشن نے منی پور کے فسادات کے بارے میں بحث کرنے کی مانگ کی ۔ اور کہا کہ وزیراعظم کو اس حساس مسئلے پر بیان دینا چاہئے جو حکمران جماعت کو منظور نہیں تھا ۔ اس تعطل کو ختم کرنے کے لئے ملک ارجن کھڑگے نے پیوش گوئل اور پارلیمانی امور کے وزیر سے بات چیت کی اور بات چیت کے بعد وہ اس فیصلے پہنچ گئے۔ اس سے پہلے حکمران جماعت نے کہا کہ منی پورپر وزیرداخلہ بیان دیں گے جو اپوزیشن کو منظور نہیں تھا ۔