پاکستانی فاسٹ بولرز دنیا کی کسی بھی بڑی ٹیم کو مات دے سکتے ہیں:ہرش بھوگلے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -24 AUG      

نئی دہلی، 24اگست: ہندوستان کے معروف کمنٹیٹر ہرش بھوگلے نے بھی پاکستانی فاسٹ بولرز کی تعریف کی ہے۔ہرش بھوگلے جوکہ اکثر پاکستانی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں لیکن پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار کارکردگی دیکھ کر ورلڈ کپ سے پہلے دنیا کی تمام بہترین کرکٹ ٹیموں کو پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔اُنہوں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’پاکستان اپنی فاسٹ بولنگ سے مضبوط پیغام دے رہا ہے‘۔ اُنہوں نے نام لیے بغیر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو دنیا کے بہترین بولرز قرار دے دیا۔ہرش بھوگلے نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ’کرکٹ بورڈ میں مسلسل تبدیلیوں کے باوجود بھی پاکستان اپنے فاسٹ بولنگ اٹیک سے اتنا مضبوط پیغام دے رہا ہے۔واضح رہے کہ منگل کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔لیکن آج دوسرے ونڈے میچ میں افغان بلے بازوں نے پاکستانی بالروں کی جم کر کلاس لگائی ہے اور ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے 300رن کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیاہے، رحمن اللہ گرباز نے شاندار سنچری لگاتے ہوئے 150رنز کا بیش قیمتی تعاون پیش کیا ہے۔