پاکستان میں ٹرین حادثے پر چھ اہلکار معطل

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –09 AUG      

لاہور،09 اگست: پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب اتوار کو ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے کے بعد وزارت ریلوے حرکت میں آگئی ہے۔ وزارت ریلوے نے غفلت برتنے کے الزام میں 6 افسران کو معطل کر دیا ہے۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین کی 10 بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔ اس حادثے میں کم از کم 30 مسافر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت ریلوے نے کہا ہے کہ انجن میں خرابی پیدا ہونے کے بعد متعلقہ حکام اسے تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔ وزیر ریلوے سعد رفیق نے منگل کو قومی اسمبلی کو بتایا کہ انجن کے 12 میں سے دو پہیے جام ہو گئے تھے لیکن حکام نے انجن کو تبدیل کرنے کے بجائے پرانے انجن کو فوری ٹھیک کرنے کے لیے بھیجنے کا انتخاب کیا۔