پرینکا گاندھی وزیراعظم کے خلاف یقینی طور پر جیتیں گی: سنجے راوت

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 AUG      

ممبئی ،14اگست: کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی آج کل خوب سرخیوں میں ہیں۔ ان کے خلاف مدھیہ پردیش میں ایف آئی آر کا درج ہونے اور ان کے شوہر کے ذریعہ ان کے انتخابات لڑنے کی بات کہنے سے وہ سرخیوں میں ہیں۔ اب سنجے رائوت کا یہ بیان کہ اگر پرینکا گاندھی وزیر اعظم کے خلاف انتخابی میدان میں اترتی ہیں تو وہ جیتیں گی۔دراصل شیو سینا (ادھو ٹھاکرے دھڑے) کے رہنما سنجے راو?ت نے کہا ہے کہ اگر پرینکا گاندھی وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑتی ہیں تو ان کی جیت یقینی ہے۔ وارانسی کے لوگ پرینکا گاندھی کو چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رائے بریلی، وارانسی اور امیٹھی کی لڑائی بی جے پی کے لیے مشکل ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ پرینکا گاندھی ایک سلجھی ہوئی سیاست داں ہیں اور ان کو دوسری اندرا گاندھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے سنجے راو?ت نے یہ بات کہی ہے۔ ایسے اشارے بھی ہیں کہ بی جے پی کے لئے ان انتخابات میں دشواریاں ہیں اور ان کی حکومت کو دس سال کی عوامی ناراضگی کا بھی سامنا ہے۔