TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –12 AUG
موہالی، 12 اگست:پنجاب ایف سی نے 24-2023 کے سیزن کے لیے فرانسیسی مڈفیلڈر مدیح طلال کے ساتھ معاہدہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 25 سالہ مڈفیلڈر اپنے سابقہ کلب اے ای کیفیسیا ایف سی کو کلب کی تاریخ میں پہلی بار یونانی سپر لیگ میں ترقی دلانے میں مدد کرنے کے بعد اس کلب میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
پیرس میں پیدا ہونے والے مڈفیلڈر نے فرانس میںاینجرز ایس سی او ریزرو ٹیم کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر 2018-19 سیزن کے لیے اینٹنٹ ایس ایس جی میں شامل ہونے سے پہلے ایمیئنس ایس سی میں چلے گئے جہاں انہوں نے نو گول کیے تھے۔ اس کے بعد وہ یونان میں اے ای کیفیسیاایف سی میں شامل ہونے سے پہلے اسپین میں لاس روجاس سی ایف ، فرانس میں ریڈ اسٹا ایف سی اوریوایس ایورانچز کے لیے کھیلنے گئے۔
پچھلے سیزن کے دوران، حملہ آور مڈفیلڈر نے یونانی فٹ بال کے فرسٹ ڈویژن میں اپنی سابقہ ٹیم کیتاریخی فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ طلال پنجاب ایف سی کے روسٹر میں چوتھے غیر ملکی بن گئے ہیں اور آنے والے سیزن کے لیے اسٹاکوس کے اسکواڈ کے اہم رکن ہوں گے۔
اس معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے پنجاب ایف سی کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ، نکولاؤس ٹوپولیاٹس نے کہا، ’’ہم اپنے درمیان اتنے پرجوش اور نوجوان کھلاڑی کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ طلال ہمارے مڈفیلڈ میں بہت زیادہ متحرک ہیں اور اپنی حملہ آور صلاحیت سے ٹیم کی بہت مدد کریں گے۔ ہم اسے ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں اور پراعتماد ہیں کہ وہ آنے والے سیزن میں اہم کردار ادا کریں گے‘‘۔

