پولس نے گاڑی چیکنگ کے دوران تین سمگلروں کو تیس کلو گانجہ اور نقد کے ساتھ کیا گرفتار

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -22 AUG      

     سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس پولس نے تین اسمگلروں کو بھاری مقدار میں گانجہ اور دو لاکھ روپئے نقد کے ساتھ گرفتار کیا ہے ۔ روہتاس ایس پی ونیت کمار نے بتایا کہ پولس کو اطلاع ملی کہ دینارا تھانہ علاقہ سے ایک کار میں گانجہ لے جایا جا رہا ہے، اس معاملے میں دینارہ پولس تھانہ کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اور فوری طور پر دینارہ کے کنڈ چوک پر گاڑی کی چیکنگ شروع کی گئی تبھی سہسرام ​​کی طرف سے ایک ہونڈا سٹی کار آتی دکھائی دی، پولس نے اسے روکا تو اس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ پکڑا گیا اور تیس ​​کیلو غیر قانونی گانجہ برآمد کر لیا گیا، کار میں موجود تین افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ساتھ ہی 199,500 روپئے نقد بھی برآمد ہوئے ہیں، چار موبائل فون بھی ضبط کئے گئے ہیں ۔ ایس پی نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں میں روہتاس ضلع اندرپوری تھانہ علاقہ کے تحت میتھو پور گاؤں کا رہنے والا دھننجے کمار، ڈہری مفصل تھانہ علاقہ کے تحت ڈلیاں کا انوپ کمار اور نٹوار تھانہ علاقہ کے تحت مہروب گاؤں کا رہنے والا سونو کمار شامل ہے ۔ ایس پی نے کہا کہ تینوں کی مجرمانہ تاریخ کا پتہ لگایا جا رہا ہے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ گاڑی بھی قبضہ میں لے لی گئی ہے ۔