TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –30 AUG
پٹنہ، 30 اگست: راجدھانی پٹنہ کے جی پی او میں پارسل میں دھماکہ ہوگیا۔ منگل کی دیر شب چھندواڑہ سے آئے پارسل میں دھماکے کی وجہ سے افرا تفرمچ گئی۔ چھندواڑہ سے بک کرائے گئے پارسل میں ایک بوتل میں سلفیورک ایسڈ رکھا گیا تھا۔ بوتل میں گیس بھرنے سے بوتل دھماکے سے پھٹ گئی جس کے بعد جی پی اومیں افرا تفری مچ گئی۔ حالانکہ اس دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جی پی او اہلکار تقسیم کے لیے پارسل الگ کر رہے تھے۔ اس دوران دھماکہ ہوا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ جی پی او کے اہلکاروں کے مطابق پارسل مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ سے آر ایم ایس کے ذریعے پٹنہ جی پی او لایا گیا تھا۔ ملازمین نے بتایا کہ دو اور پارسل اسی قسم کے ہیں۔ پارسل پر یہ نہیں لکھا تھا کہ اس میں سلفیورک ایسڈ ہے۔ اگر پارسل پر لکھا ہوتا کہ اس میں تیزاب ہے تو ملازمین احتیاط سے پارسل کو الگ کرتے۔
پارسل میں دھماکے کے بعد ملازمین نے جی پی او حکام اور پولیس انتظامیہ کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پرپہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کردی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پارسل پٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہا پر واقع لوک نائک جے پرکاش بھون کی چھٹی منزل پر گراو?نڈ واٹرمیں پہنچانا تھا۔ سلفیورک ایسڈ کا آرڈر گراو?نڈ واٹر بورڈ کے اہلکار آلوک کمار نے دیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس تیزاب کا ٹیسٹ ہونا تھا۔

