TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –04 AUG
پٹنہ، 04 اگست: بہار کی راجدھانی پٹنہ سے دہلی جا رہی انڈیگو کی پرواز (6۔ای 2433) کو آج صبح ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ قدم اس کے انجن میں تکنیکی خرابی کے بعد اٹھایا گیا۔ طیارے کے تمام 180 مسافر محفوظ ہیں۔پٹنہ ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کے مطابق انڈیگو کی اس پرواز (نمبر 6۔ای 2433) کے پائلٹ نے ٹیک آف کے تقریباً تین منٹ بعد انجن میں خرابی کی اطلاع دی۔ پرواز کی صبح 9:11 بجے پٹنہ ہوائی اڈے پر محفوظ لینڈنگ کی گئی۔ طیارے میں تقریباً 180 مسافر سوار تھے جو محفوظ ہیں۔ ہوائی اڈے پر دیگر طیاروں کی کارروائیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

