پٹنہ میں عظیم الشان مشاعرہ اور کوی سمیلن کی تیاری شباب پر:خورشید احمد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –10 AUG      

انداز بیاں اور دبئ کے پروموٹر ریحان صدیقی اور شاذیہ قدوائی کی پٹنہ آمد
پٹنہ: 9 اگست (پریس ریلیز) انداز بیاں اور  ایونٹ دبئی اور پٹنہ لٹریری فیسٹیول (پی ایل ایف) اور روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ کے تعاون سے  13 اگست 2023 کو ایمس، پٹنہ کے پاس دی رائل بہار ہوٹل میں منعقد ہونے والے عظیم الشان مشاعرہ اور کوی سمیلن کا تیاری شباب پر ہے۔پی ایل ایف کے سیکریٹری و بانی جناب خورشید احمد نے کہا کہ اس عظیم الشان مشاعرے اور کوی سمیلن کو دیکھنے کے لئے ملک ہندوستان کے علاوہ بیرون ممالک سے بھی تشریف لا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ملک کے حیدرآباد، ممبئی، چھتیس گڑھ، لکھنؤ، جھارکھنڈ، چنڈی گڑھ اور ریاست بہار کے پٹنہ، دربھنگہ، سیتامڑھی، پورنیہ، مظفرپور، گیا، سمستی پور، ارریہ، بہارشریف، اورنگ آباد، بھاگلپور کے علاوہ کئی جگہوں سے اردو کے شائقین مشاعرہ و کوی سمیلن دیکھنے آرہے ہیں۔ خورشید احمد نے کہا کہ جس ہوٹل میں مشاعرہ ہو رہا ہے وہ کافی خوبصورت ہال ہے جس کا نام سورن محل ہے۔ دی رائل ہوٹل بہار (سورن محل) 5اسٹار فیسیلیٹیز کے ساتھ ہے۔اس ہوٹل میں 275کمرے، 14بینکویٹ ہال، پانچ ہزار لوگوں کے ٹھہرانے کی صلاحیت ہے۔ یہاں الگ الگ ہال کی کیٹیگریز ہے جس میں 50 افراد سے لیکر 1000ہزار تک ٹھہرنے کی صلاحیت ہے۔ یہاں آٹھویں فلور پر سویمنگ پل کی سہولت ہے اور 125 کار پارکنگ کے ٹھہرنے کا نظم ہے۔خورشید احمد نے کہا کہ راجدھانی پٹنہ کا سب سے بڑا ہال جس میں یہ تمام سہولیات دستیاب ہے۔ اس پروگرام کو خوبصورت بنانے کے لئے انداز بیاں اور دبئ کے پروموٹر ریحان صدیقی اور شاذیہ قدوائی کی پٹنہ آمد ہو چکی ہے۔ اسٹیج کو سجانے سنوارنے اور محفل کو پرکشش بنانے کے لئے دہلی کے ایما کے ماہرِ ممبر بھی پہنچ رہے ہے ہیں جسے چار چاند لگائینگے۔ خورشید احمد نے کہا کہ عظیم الشان مشاعرہ اور کوی سمیلن شام 5.00 بجے سے شروع ہو گااوررات  11.00 بجے اختتام کو پہونچے گا کل چھ گھنٹے پروگرام ہوگا ۔ عظیم الشان مشاعرہ و کوی سمیلن کے مہمان خصوصی بہار قانون ساز کونسل کے چئیرمین دیویش چندر ٹھاکر ، مہمان ذی وقار علی اشرف فاطمی سابق مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل حکومت ہند اور مہمان اعزازی چانکیہ لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر فیضان مصطفیٰ کو اعزاز سے  سرفراز کیا جائے گا ساتھ ہی عظیم الشان مشاعرہ و کوی سمیلن میں  ملک کی عظیم شخصیات کو مختلف شعبوں مثلاً سماجی،ادبی وثقافتی، صحافتی اور فلاحی کاموں میں اپنی بہترین و نمایاں کارکردگی کی بنیاد ہر انہیں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ان ایوارڈ یافتگان عظیم شخصیات میں شاذیہ قدوائی پروموٹر ​​انداز بیاں اورایونٹ دبئی،ریحان صدیقی پروموٹرانداز بیاں اور دبئی،  اسلم حسن  بزم حسن ارریہ ، سید اشرف فرید مدیر اعلیٰ روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ، محمد شہاب الدین احمد بزم صدف انٹرنیشنل دوحہ قطر ، سشمیتا سنہاادے پور ٹیلس، انبساط شوکت ڈائریکٹر متھیلا مائینوریٹی ڈینٹل کالج دربھنگہ، ڈاکٹر سنجیو کمار نیورو سائنٹسٹ نئی دہلی
 آئی ایم اے/ اے ایم ایس سیکریٹری، سید اسرافیل شاہ ڈائریکٹر منجو ساہ اور مولانا ابوالکلام آزاد میموریل لائبریری دھنباد اور اشفاق رحمان ایم ڈی ار ای پی ایل ہاسپیٹلیٹی پرائویٹ لیمیٹیڈ ہیں۔ پی ایل ایف کے ممبر عبید الرحمان نے بتایا کہ عظیم الشان مشاعرہ و کوی سمیلن کے شائقین کے لئے لکی ڈرا کے تحت اسپیشل سرپرائز گفٹ دیا جائے گا ساتھ ہی سبھی شائقین کو تحفہ پیش کیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ریحان صدیقی اور شاذیہ قدوائی انتظام کو بہترین اور معیاری بنانے کے لیے پٹنہ آچکے ہیں ۔سبھی فنکار پہنچ رہے ہیں ان کی آمد یقینی ہے۔ وہیں سبھی شعراء و شاعرات کی تشریف آوری یقینی ہے۔ان میں عالم خورشید، شارقؔ کیفی، شکیل آعظمی، اظہر اقبال، محشر آفریدی، شبینہ ادیب، نعمان شوق، سرویش استھانہ، کنور جاوید، سپنا مولچندانی، جہاز دیو بندی، حنا رضوی حیدر، سنروپا ویشال،اور صدف اقبال ہیں۔خورشید احمد نے سبھی شائقین سے اپیل کی ہے کہ وقت سے پہلے آئیں اور اپنی اپنی سیٹیں حاصل کر لیں۔ تمام سیٹیں بک ہو چکی ہیں۔  مشاعرہ کو کامیاب بنانے کیلئے پی ایل ایف کے عہدیداران اور کارکنان کافی جدوجہد کر رہے ہیں۔ پی ایل ایف کے عہدیداروں میں معروف ڈاکٹر اے اے حئی صدر، فرحت حسن نائب صدر، فیضان احمد آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر، خورشید احمد بانی و سیکرٹری، اور کارکنان میں عبید الرحمان، فہیم احمد، اعجاز حسین، شیوجی چترویدی، فرحہ خان، چندرکانتا خان، راکیش رنجن، بی کے چودھری، انوپ شرما ہیں۔