پہلے ہندو ہی تھے مسلمان، ہندو مذہب اسلام سے بھی پرانا: غلام نبی آزاد

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –17AUG       

نئی دہلی،17 اگست: کانگریس کے سابق لیڈر اور ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں غلام نبی آزاد جموں و کشمیر کے لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ ہندو مذہب اسلام سے پرانا ہے اور تمام مسلمان پہلے ہندو تھے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا غلام نبی آزاد کا ویڈیو جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کا ہے۔ غلام نبی آزاد 9 اگست کو یہاں تقریر کرنے پہنچے تھے۔ ویڈیو میں آزاد یہ کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، ‘اسلام 1500 سال پہلے پیدا ہوا تھا۔ ہندوستان میں کوئی بھی باہر کا نہیں ہے۔ ہم سب اس ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہندوستان کے مسلمان اصل میں ہندو تھے۔ جو بعد میں کنورٹ (تبدیل) ہوگئے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا، ‘600 سال پہلے کشمیر میں صرف کشمیری پنڈت تھے، پھر بہت سے لوگ مذہب تبدیل کر کے مسلمان ہو گئے۔ اس دوران آزاد نے لوگوں سے بھائی چارہ، امن اور اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا، ‘مذہب کو سیاست کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے۔ لوگ مذہب کے نام پر ووٹ نہ دیں۔غلام نبی آزاد نے کہا، ‘ہم باہر سے نہیں آئے ہیں۔ اسی مٹی کی پیداوار ہیں۔ اس مٹی میں ہی خاک ونا ہے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ کوئی باہر سے آیا ہے، کوئی اندر سے آیا ہے۔ میں نے ان سے کہا کہ کوئی اندر یا باہر سے نہیں آیا۔ ہندوؤں میں اسے جلایا جاتا ہے۔ اس کے بعد باقیات کو دریا میں پھینک دیا جاتا ہے۔ یہ پانی مختلف جگہوں پر جاتا ہے۔ یہ کھیتوں میں بھی جاتا ہے یعنی ہمارے پیٹ میں بھی چلا جاتا ہے۔