پیرس کے معروف جیولری برینڈ کی دکان پر ڈکیتی، لاکھوں مالیت زیورات چوری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –02  AUG     

پیرس،2اگست:پیرس میں مسلح ڈاکوؤں نے منگل کے روز پرتعیش سوئس واچ برانڈ پیاجے کے ایک اسٹور پر ڈکیٹی کی واردات کی اور 10 ملین سے 15ملین یورو ($ 11ملین سے 16.5ملین) مالیت کے زیورات لے کر فرار ہو گئے۔ پیاجے سوئس لگڑری گڈز گروپ رچمونٹ کا حصہ ہے۔تفصیلات کے مطابق، دو مرد اور ایک خاتون ڈاکو اسٹور سے لاکھوں یورو کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جنہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس تینوں افراد کی تلاش کررہی ہے۔یہ ڈکیتی اعلیٰ درجے کے پلیس وینڈوم ایریا میں ریو ڈی لا پائیکس کے اسٹور پر دوپہر کے کھانے کے وقت ہوئی، جس میں کئی جیولرز، گھڑی ساز اور لگڑری برانڈز موجود ہیں۔ اس علاقے میں حالیہ برسوں میں کئی ڈکیتیوں کی وارداتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔گذشتہ برس مئی میں، مسلح چوروں نے علاقے میں ایک شینیل واچ اور جیولری کی دکان لوٹ لی اور پھر موٹر سائیکلوں پر تیزی سے فرار ہو گئے۔ یہاں حالیہ برسوں میں بلغری اور چومیٹ اسٹورز بھی لوٹے گئے ہیں۔فرانس میں زیورات کی دکان پر تاریخ کی سب سے بڑی اور مشہور ڈکیتی دسمبر 2008 ہوئی تھی جس میں مسلح افراد نے دسمبر 2008 میں ہیری ونسٹن کے اسٹور کو 20 منٹ سے بھی کم وقت میں لوٹ لیا مگر 104 گھڑیاں اور 297 زیورات کے نمونے اڑا لے گئے۔اس وقت نقصان کا اندازہ 85 ملین یورو سے زیادہ لگایا گیا تھا، جو اب 100 ملین ڈالر کے مساوی ہے۔