چنئی پہنچنے پر پاکستانی کوچ شیخ شہناز نے کہا – ہم بھارت میں کھیلنے کے لیے ہمیشہ پرجوش رہتے ہیں

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –02  AUG     

چنئی، 2 اگست: پاکستان کے مردوں کے ہاکی کوچ شیخ شہناز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 2023 میں شرکت کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ منگل کو چنئی پہنچے، جہاں انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ہمیشہ بھارت میں کھیلنے کے لیے پرجوش رہتی ہے۔منگل کی رات بھارت کے پڑوسی ممالک پاکستان اور چین کے چنئی پہنچنے سے ہیرو ایشین چیمپئنز ٹرافی چنئی 2023 سے قبل شہر کا ماحول پرجوش ہوگیا ہے۔ جہاں چینی مردوں کی ہاکی ٹیم نے براہ راست میزبان شہر کے لیے پرواز کی، پاکستان کی مردوں کی ہاکی ٹیم اٹاری (امرتسر میں واہگہ بارڈر) کے راستے بھارت میں داخل ہوئی اور پھر بنگلورو کے راستے چنئی کے لیے پرواز کی۔
ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور بھارت میں کھیلنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے، پاکستان کے کوچ شیخ شہناز کے حوالے سے ہاکی انڈیا نے کہا، ’’ہم ہمیشہ بھارت میں کھیلنے کے لیے پرجوش رہتے ہیں اور اس سے دباو? ضرور بڑھتا ہے، لیکن اچھے معیار کے کھلاڑی جانتے ہیں کہ کیسے اچھا مظاہرہ عمدہ پرفارم کرنا ہے۔ اس لیے ہم دباو? میں ہیں اور میدان کے اندر اور باہر اچھی کارکردگی کی امید کر رہے ہیں۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی۔ ہاکی انڈیا کی ایک ریلیز کے مطابق، چھ ٹیمیں – ہندوستان، پاکستان، کوریا، چین، ملائیشیا اور جاپان – ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔