TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 AUG
نئی دہلی ،23اگست:دنیا میں اپنی ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے، ہندوستان نے بدھ کو چندریان -3 کی لینڈنگ کی۔ 23 اگست (بدھ) کو، چندریان-3 نے صبح 6:04 بجے چاند پرسافٹ لینڈنگ کی۔ اس لینڈنگ کے بعد پورے ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چندریان کی سافٹ لینڈنگ سے بھارتی کرکٹرز بھی کافی خوش نظر آئے۔ چندریان 3 کی لینڈنگ پر سابق کرکٹرز اور موجودہ کرکٹرز نے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔سابق بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ، گوتم گمبھیر سے لے کر موجودہ کرکٹرز سوریہ کمار یادیو اور یوزویندر چہل بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ سہواگ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے چاند پر سافٹ لینڈنگ کرکے تاریخ رقم کی ۔سہواگ نے اسرو اور ان تمام لوگوں کو مبارکباد دی، جنہوں نے اس تاریخی مشن میں خود کو وقف کردیا۔ سہواگ نے مزید لکھا کہ ہم چاند پر ہو چکے ہیں۔ لٹل اسٹار سچن تندولکر نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ’ وجے وشوا ترنگا پیارا، جھنڈا اونچا رہے ہمارا۔ اس کے علاوہ گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کیا کہ’’ ویل ڈن انڈیا‘‘۔ اس کے آگے انہوں نے اسرو اور چندریان 3 کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ اس کے ساتھ ہی موجودہ ہندوستانی کپتان روہت شرما نے بھی ٹویٹ کرکے اس تاریخی لمحے پر خوشی کا اظہار کیا ،انہوں نے لکھا کہ ہندوستان چاند کے قطب جنوبی پر پہنچنے والا پہلا ملک ہے۔ ہم سب کے لیے فخر کا لمحہ اور اسرو کو ان کی تمام کوششوں کے لیے مبارکبادپیش کرتے ہیں۔ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو نے اس لمحے کے بارے میں ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ہمارے لیے تاریخی لمحہ، چندریان-3 کی کامیاب لینڈنگ پرتمام ہندوستانی دوستوں کو مبارکباد! اپنے ملک کی مسلسل ترقی اور کامیابی پر بہت فخر ہے۔ اسی طرح ٹیم کے دوسرے اسٹار اسپنر یوجی چہل نے ٹویٹ کیاکہ اسرو کو مبارک ہو، یہ لمحہ ہر ہندوستانی کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، آپ کی لگن اور استقامت کو سلام۔