ڈسٹرکٹ آفیسر نے اچانک ٹھاکرگنج بلاک ہیڈکوارٹر پہنچے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -07 AUG

ٹھاکرگنج (محمد شاداب غیور) ضلع مجسٹریٹ شریکانت شاستری پیر کو اچانک بلاک ہیڈ کوارٹر ٹھاکر گنج پہنچ گئے۔ احاطے میں گندگی دیکھ کر موقع پر موجود بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر فٹکار لگاءی۔ اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت ہدایات دی۔ اسی ہیڈکوارٹر میں واقع کوشل وکاس بھون میں جاری ذات پر مبنی مردم شماری کا معائنہ کرنے کے بعد انہوں نے اہلکاروں کو صفائی کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی، ساتھ ہی موقع پر موجود بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر سمیت کمار کو بروقت ناشتہ فراہم، پانی، بجلی وغیرہ مناسب سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ اس دوران انہوں نے گنتی کرنے والوں سے کہا کہ وہ کسی بھی پریشانی کی صورت میں اپنی شکایات درج کریں۔ اس کے بعد وہ ڈی ایم نے اپنی ضلع ہیڈکوارٹر کی اور روانہ ہوئے، اس سلسلے میں لینڈ ایکوزیشن آفیسر سندیپ شرما اور دیگر لوگ بنیادی طور پر ان کے ساتھ تھے۔