TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –04 AUG
بتیا،04؍اگست(انیس الوریٰ)ڈی ایم دنیش کمار رائے آج دفتر سیل میں منعقد جنتا دربار پروگرام میںعام لوگوں کے مسائل سے واقف ہوئے ۔
دور دراز سے آئے لوگوں کے مسائل کو ڈی ایم نے باری باری سے سنا۔ پروگرام میں عام لوگوں کے کئی مسائل کا موقع پر ہی نمٹارہ کیا گیا۔ ساتھ ہی کئی افسران کو فون کر مسائل کا نمٹارہ کرنے کیلئے جلد مناسب کاروائی کرنے کے ہدایات دیئے۔
ڈی ایم کے جنتا دربار میں کل 79معاملے آئے ، جس میں ایجوکیشن کے 05، آفات کے 10،ریونیو کے40سمیت دیگر محکموں سے متعلق معاملے شامل ہیں ۔جن معاملوں کا حل آج نہیں ہو پایا اسے متعلقہ محکمہ/افسران کو بھیجتے ہوئے تیزی سے ضابطہ کے تحت حل کرنے کیلئے حکم دیا گیا۔ واضح ہو کہ ڈی ایم ویسے تو روزانہ عام لوگوں سے ملتے ہیں ، لیکن جمعہ کو جنتا دربار پروگرام متعین ہے۔
جس میں زیادہ تعداد میں عام لوگ اپنے مسائل سے ڈی ایم کو واقف کراتے ہیں۔ ڈی ایم کے ذریعہ کئی مسائل کا فوراًحل کرا دیا جاتا ہے اور دیگر معاملے میں متعلقہ محکمہ/افسر کو تیزی سے حل کرانے کیلئے حکم دیا جاتا ہے۔ عام لوگوں کی شکایتوں /مسائل کو ضابطہ کے تحت حل کئے جانے کو لے کر ڈی ایم کے ذریعہ مستقل طور پر جائزہ بھی لیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر ڈی ڈی سی انل کمار ، سینئر ڈپٹی کلکٹر راجکمار سنہا سمیت دیگر ضلع سطحی افسران موجود تھے

