TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –14 AUG
دبئی ، 14 اگست: ڈیزرٹ وائپرز نے بائیں ہاتھ کے پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 2 کے لیے سائن کیا ہے۔ آفریدی نے 161 ٹی 20 میں 229 وکٹیں حاصل کیں۔آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 کے نئے معاہدوں کی مکمل فہرست اگلے چند دنوں میں جاری کی جائے گی ، ٹورنامنٹ جنوری-فروری 2024 میں منعقد ہونا ہے۔
2018 میں اپنے ٹی-20 ڈیبیو کے بعد سے ، شاہین نے تمام فارمیٹس میں غیر معمولی ترقی کی ہے۔ پچھلے سال ، انہیں آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر نامزد کیا گیا تھا اور انہیں سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی دی گئی تھی ، جو کسی کرکٹر کے لیے آئی سی سی کا سب سے بڑا سالانہ اعزاز ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 239 (105 ٹیسٹ ، 70 ون ڈے اور 64 ٹی ٹوئنٹی ) وکٹیں حاصل کیں۔شاہین اپنے بولنگ اسپیل کے آغاز میں ہی وکٹیں لینے کی حقیقی صلاحیت رکھتے ہیں ، 23 سالہ شاہین اب تک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلے ہی اوور میں 42 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔دستخط کرنے پر آفریدی نے کہا کہ میں ڈیزرٹ وائپرز میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کرکٹ کے بہت سے شائقین ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ آئندہ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 میں ہماری ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

