کاروانِ اتحاد و بھائی چارہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –16AUG       

ٹھاکرگنج(محمد محیط حسن رضا)کشن گنج ضلع کے تحت ٹھاکرگنج کے ایم ایچ آزاد نیشنل کالج ٹھاکرگنج کے صحن میں  بدھوارے کے دن جنتا دل یونائیٹیڈ کے بینر طلے کاروانِ اتحاد و بھائی چارہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں ملی و سماجی لوگوں کی شرکت ہوئی۔ جب کہ مہمان خصوصی محمد زماں خاں وزیر اقلیتی فلاح حکومت بہار ان کے علاوہ عزت مآب وزیر فوڈ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ مسز لیشی سنگھ، بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین جناب ارشاد اللہ صاحب،موجود تھے اور باری باری سے لوگوں سے خطاب کی۔   اس موقع پر موجود لوگوں سے خصوصی مقرر ڈاکٹر خالد انور (ایم ایل سی) کا پر مغز خطاب ہوا تھا۔ پروگرام میں جے ڈی یو ریاستی نائب صدر ماسٹر مجاہد عالم، سابق وزیر اقلیتی فلاح حکومت بہار، سہ ضلع صدر جے ڈی جناب نوشاد عالم، ٹھاکرگنج ایم ایل اے سعود عالم، آر جے ڈی لیڈر مشتاق عالم، بہادرگنج ایم ایل اے انظار نعیمی کے علاوے اچھی تعداد میں سینئر لیڈر و عام و خاص لوگ موجود تھے۔