کرشی وگیان کیندراور پرائمری ہیلتھ سینٹر جوکی کے زیرِ اہتمام بیداری کیمپ کا انعقاد۔

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -10 AUG

ارریہ :-  ( مشتاق احمد صدیقی ) بہار زرعی یونیورسٹی، سبور بھاگلپور کی 14ویں سالگرہ کے موقع پر کرشی وگیان کیندر ارریہ اور پرائمری ہیلتھ سنٹر جوکی ہاٹ کے مشترکہ زیر اہتمام پرائمری ہیلتھ سب سنٹر مہلگاؤں جوکی ہاٹ میں ایک ہیلتھ چیک اپ اور بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 0 سے 3 سال تک کے بچوں، خواتین اور بزرگوں کی صحت کا معائنہ کیا گیا اور اس کے مطابق ادویات ( دوائیاں )  بھی تقسیم کی گئیں۔ اس سے قبل اس ہیلتھ چیک اپ اور بیداری کیمپ پروگرام کا افتتاح پرائمری ہیلتھ سنٹر جوکی ہاٹ کے نمائندے ڈاکٹر نوشاد، صدر پروگرام اور مہلگاؤں پنچایت کے مکھیا سنجے یادو اور کرشی وگیان کیندر کے سینئر سائنسدان اور سربراہ ڈاکٹر ونود نے  مشترکہ طور پر شمع روشن کرکے کیا۔ پروگرام کے دوران میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نوشاد نے غذائی قلت کے خاتمے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کیں۔  اس پروگرام میں سینئر سائنسدان اور مرکز کے سربراہ ڈاکٹر ونود کمار نے موٹے اناج لگانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موٹے اناج غذائیت کی کمی کو ختم کرنے میں مددگار ہیں۔  پروگرام میں، ڈاکٹر انیل کمار کنیا، سوائل سائنٹسٹ، نے مٹی میں کیمیکلز کے استعمال اور نامیاتی کاشتکاری سے صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔  اس پروگرام میں مرکز کے سائنسدان ڈاکٹر سنجیو کمار نے بھی کسانوں سے خطاب کیا۔  پروگرام کے بعد مہلگاؤں پنچایت کےمکھیا سنجے یادو نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کرشی وگیان کیندر ارریہ اور پرائمری ہیلتھ سینٹر جوکی ہاٹ کی مشترکہ سرپرستی میں منعقد کیے گئے ہیں، جس سے مہلگاؤں پنچایت کے گاؤں والوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو فائدہ پہنچاہے، جس کا میں، کرشی وگیان کیندر ارریہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔  آفتاب عالم نے اس پروگرام کی حسن نظامت سے خوب خوب تالیاں بٹوریں اور پروگرام کے خاتمے کے اعلان سے قبل تمام شرکاء مرد وخواتین کا شکریہ ادا کیا اور سنتوش کمار اور وپن کمار نے اس پروگرام میں فعال کردار ادا کیا۔ اس  پروگرام میں تقریباً 250 گاؤں والوں نے حصہ لیا اور 110 خواتین اور بچوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا۔