TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -23 AUG
بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت اور بالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار کرن جوہر کے درمیان تنازعہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ حال ہی میں کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ کنگنا رناوت کی ‘ایمرجنسی’ دیکھنے کے منتظر ہیں۔ کنگنا رناوت نے اب اس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
کرن جوہر نے حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کئی سوالات کے جوابات دیئے۔ اس پروگرام میں کرن جوہر سے پوچھا گیا ’’ آپ سیاسی واقعے پر مبنی کون سی فلم دیکھنا چاہیں گے‘‘؟۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا، ’’میں 1975 کے دوران ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی اور اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی پر مبنی فلم ‘ایمرجنسی’ دیکھنے کے لئے کافیپرجوش ہوں‘‘۔
اس پر کنگنا رناوت نے اب اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے،’’ہا…ہا…گزشتہ بار انہوں نے کہا تھا کہ وہ فلم ’منی کرنیکا‘ دیکھنے کے منتظر ہیں۔ پھر فلم کی ریلیز کے ہفتے میں میرے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ کیا گیا۔ اس فلم میں اداکاری کرنے والے اداکاروں کو مجھے بدنام کرنے اور میری فلم کو نقصان پہنچانے کے لیے معاوضہ بھی دیا گیا۔ اب میں ایک بار پھر خوفزدہ ہوں کیونکہ انہوں نے کہا ہے کہ وہ میری فلم دیکھنے کے منتظر ہیں‘‘۔

