TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -28 AUG
سہرسہ، 28 اگست:بہار کے سہرسہ ضلع میں کوسی ندی میں پانی کی سطح بہت بڑھ گئی ہے۔ پشتے کے نچلے حصے میں کئی اسکول احاطہ میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ پانی کی وجہ سے پڑھائی ٹھپ ہو گئی۔ یہاں تک کہ اسکول دفتر کے اندربھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ بچوں کے ساتھ اساتذہ کوبھی کافی پریشانی ہورہی ہے۔ وہیں ایک اسکول احاطہ میں جمع پانی میں کچھ بچے غسل بھی کرتے نظر ا?ئے۔ جو حادثہ کو دعوت دینیسے کم نہیں ہے۔ اس سلسلے میں ایک گاو?ں والے مشتاق نے بتایا کہ اسکول میں پانی داخل ہوگیا ہے۔ تمام اساتذہ کھڑے ہیں، تمام بچے اسکول احاطے میں سیلاب کے پانی میں نہارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پانی کی وجہ سے لوگ پریشان ہوگئے ہیں۔ سب کچھ برباد ہوگیا ہے۔ ہرگھرمیں پانی داخل ہو چکا ہے۔ وہیں پرنسپل محمد اصغرعلی کے مطابق اسکول میں پانی جمع ہوگیا ہے، تمام بچے اسکول ا?چکے تھے ،حالانکہ پانی کی وجہ سے اسکول میں چھٹی دے دی گئی ہے، ورنہ تمام بچے ڈوب سکتے تھے۔ محکمہ کویہ بھی بتایا گیا ہے کہ پانی کی سطح بڑھ گئی ہے، پانی میرے دفترمیں بھی داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے ہم تدریس کا کام نہیں کرسکیں گے۔ پانی کم ہونے کے بعد تدریسی کام دوبارہ کیا جائے گا۔

