TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –19AUG
پٹنہ:19 اگست :ضلع نالندہ، بلاک راجگیر گاؤں کی انڈھوس تین سو آبادی والی جگہ پر پانی پمپ کے موٹر خراب ہونے کے باعث لوگ پانی کے عدم فراہمی کا شکار ہیں۔ گاؤں کے تمام بورنگ فیل ہو چکے ہیں اور سرکاری سپلائی کا پانی گزشتہ ایک ماہ سے نہیں آ رہا ہے۔
اس مسئلے کی وجہ پانی کے پمپ کے خراب ہونا ہے گاؤں کے لوگوں نے متعدد مرتبہ PHED محکمہ کے JE اور SDO سے مل کر مسئلے کی مدد کی درخواست دی ہے، لیکن ان کی پریشانیوں کا حل کافی دن گزر جانے کے بعد بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے۔ بہار سرکار کی نل جل اسکیم کے تحت ہر گھر پانی کی دستابی کے کئے گئے وعدے کی دھجیاں اڑائ جا رہی ہے۔ محکمہ لوگوں کی شکایتوں کا کوئ حل نہیں نکال رہا پانی کی کمی کی وجہ پورا گاؤں در بدر بھٹکنے پر مجبور ہو گیا ہے – پٹنہ کے مشہور ڈاکٹر فیصل اقبال اسی گاؤں سے آتے ہیں انہوں نے لوگوں کی پریشانی کے بارے میں اخباری نمائندے کو بتاتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے بے بس غریب بوڑھے بچے عورتیں پانی کے بغیر مختلف بیماریوں کے شکار ہو رہے ہیں۔ اگر فوری امداد سرکار کی جانب سے نہ کی گئ تو بھاری تباہی کا سامنا پڑ سکتا ہے گاؤں والو کو۔سرکاری پمپ کے خراب ہونے کے نتیجے میں گاؤں کے تمام گھروں میں پینے کے پانی کی کمی کا شکار ہے جس کی بنا پر لوگ مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ گاؤں والوں نے نیتیش سرکار سے فوری پانی کی فراہمی کی امید ظاہر کی ہے۔

