TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN –31 AUG
گیا، 31 اگست: بہارکے گیا میں بدمعاشوں نے گھرمیں گھس کرایک کسان کو گولی مارکرہلاک کر دیا۔ بدھ کی رات کسان اپنے گھر کے ایک کمرے میں سو رہا تھا۔ اسی دوران بدمعاشوں نے کسی طرح گھر میں گھس کر45 سالہ بھوجل پاسوان کو گولی ماردی۔ صبح جب گھر والوں کو اس کا علم ہوا تو گھروالوں میں کہرام مچ گیا۔
واقعہ ٹکاری سب ڈویزن کے کونچ تھانہ علاقہ کے رونا گاو?ں کا ہے۔ متوفی کی شناخت کونچ تھانہ علاقہ رہائشی پردیپ پاسوان کے بیٹے بھوجل پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔ معلومات کے مطابق بھوجل پاسوان کسان تھا۔ واقعہ کے بعد اس کی اطلاع کونچ تھانہ پولیس کودی گئی۔ پولیس نے موقع پرپہنچ کرمعاملے کی تفتیش شروع کردی۔ واقعہ کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کسی سے دشمنی نہیں تھی۔
فی الحال کونچ تھانہ کی پولیس نے لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا ہے۔ وہیں اس طرح کے واقعہ کے بعد رونا گاوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔ گاو?ں کے لوگوں کے مطابق بھوجل پاسوان نے دو شادی کی تھیں۔ پہلی بیوی سے تین اوردوسری سے تین بچے ہیں۔ دونوں بیوی بھی گھر میں رہتی ہیں۔ ان کے درمیان گھرمیں کوئی جھگڑا نہیں تھا۔
وہیں اس سلسلے میں کونچ تھانہ انچارج اویناش کمار نے بتایا کہ لاش کو مگدھ میڈیکل کالج اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ جلد ہی معاملے کا انکشاف کر لیا جائے گا۔

