بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ جلد ہی ڈیجیٹل ڈبیو کر نے جا رہے ہیں:اعجاز احمد

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -28 SEPT  

ممبئی،28؍ستمبر(تاثیر بیورو)ہندی فلمی دنیا میں جانا پہچانا نام ہے فلم ساز ہدایت کار اعجاز احمد کا۔ انھوں نے ہندیفلم انڈسٹری کیلئے ایک سے بڑھ کر ایک فلمیں دی ہیں ۔ اب وہ بھی فلموں کے ڈیجیٹیلائز کو دیکھتے ہوئے اس ڈیجیٹل ورلڈ کیلئے کچھ کرنے کی منشا رکھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ جس تیزی سے دنیا بدل رہی ہے  اسی تیزی سے ہمیں بھی اپنے آپ کو بدلنا پڑے گا، ورنہ اس دور میں پچھڑتے ہوئے دیر نہیں لگے گی ۔

اعجاز احمد کہتے ہیں کہ اب وہ جلد ہی علاقائی زبانوں مراٹھی،اور بھوجپوری میں بھی فلمیں بنائیں گے اور اس نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم او ٹی ٹی کیلئے بھی ان کے دماغ میں بہت سارے کنٹنٹ ہیں جن کو لے کر بڑے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سے رابطہ کر ان کیلئے بھی ویب سیریز و ویب فلم بنائیں گے ۔ گذشتہ دو سال پہلے جس طرح سے کووڈ نے ملک کے ہر انفراس ٹریکچرکو تہس نہس کر دیا تھااس میں سب سے زیادہ متاثر تو سنیما انڈسٹری ہی ہوئی تھی۔ تھئیٹر بند پڑ گئے تھے، شوٹنگ بند پڑ گئی تھی،کوئی بھی سامنے سے ملنے کو تیار نہیں تھا، ایسے میں  لوگوں کو تفریح تو ہر حال میں چاہئے ہوتا ہے تو لوگوں نے اپنے تفریح کا ذریعہ بدل ڈالا۔آپ کو بتا دیں کہ اعجاز احمد بالی ووڈ یعنی کہ ہندی فلم انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا و بڑا نام ہے ۔ اگر وہ اس او ٹی ٹی پلیٹ فارم و ریجنل لینگویج فلم  میکنگ کے بدلتے فلمی ٹیسٹ کو لے کر بھی ان فلموں میں خصوصی توجہ رکھی جائے گی   ۔