TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 SEPT
گوپال گنج، 6 ستمبر: بہار کے گوپال گنج میں شراب کی اسمگلنگ کا انوکھا طریقہ دیکھنیکوملا ہے۔ میر گنج تھانہ علاقہ کے لنگڑا پل کے قریب خفیہ اطلاع کی بنیاد پرپولیس نے ایک جیپ کو روک کرتلاشی لی۔ جیپ کی بیک لائٹ کے اندر رکھی گئی کثیر مقدارمیں دیسی شراب کے ٹیٹرا پیک کو برآمد کیا گیا۔ پولیس نے اس کے الزام میں ایک اسمگلر کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاراسمگلرسے پوچھ گچھ کے بعد ایکسائز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
میر گنج تھانہ علاقہ کے لنگڑا پل کے قریب میر گنج تھانہ پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایک جیپ کو روک کر جب اس کی تلاشی لی تو اس کی بیک لائٹ کے اندرچھپ کر رکھے گئے 248 پیس دیسی شراب کے ٹیٹرا پک برآمد کئے گئے۔ وہیں ایک اسمگلرکو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔ اسمگلر نے بتایا کہ وہ شراب لے کر یوپی سے سیوان جارہا تھا۔
ریاست میں مکمل شراب بندی قانون نافذ ہونے کے باوجود شراب اسمگلر وں کے ذریعہ شراب کی اسمگلنگ کرنے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ اسمگلر شراب کی اسمگلنگ کرتے ہوئے آئے روز نظر آتے ہیں۔ ساتھ ہی شراب اسمگلنگ کا نایاب طریقہ اپناکر پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہیں پولیس کے ذریعہ آئے روز شراب اسمگلنگ پر روک لگانے کے لئے جگہ۔ جگہ مہم چلا کر شراب اسمگلروں کے منصوبے پر پانی پھیرنے کا کام کیا جارہا ہے۔