جی20: دہلی میٹرو 8 سے 10 ستمبر تک صبح 4 بجے سے چلے گی

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -06 SEPT     

نئی دہلی، 06 ستمبر: دہلی میٹرو نے جی- 20 سربراہی اجلاس کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔جی -20 سربراہی اجلاس کے پیش نظر، میٹرو نیٹ ورک کی تمام لائنوں کے ٹرمینل اسٹیشنوں سے 8، 9 اور 10 ستمبر کو صبح 4.00 بجے سے خدمات شروع ہوں گی۔ میٹرو ٹرین سروس ہر آدھے گھنٹے بعد شام 6 بجے تک تمام لائنوں پر دستیاب رہے گی۔ اس کے بعد میٹرو ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی۔
تمام میٹرو اسٹیشن عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔ صرف سپریم کورٹ میٹرو اسٹیشن پرانٹری اور ایگزٹ بند رہے گی۔ اس کے علاوہ سیکورٹی ایجنسیوں کی ہدایات پر نئی دہلی ضلع کے میٹرو اسٹیشنوں پر 9 اور 10 ستمبر کو وی وی آئی پی موومنٹ کے لیے داخلہ اور نکاسی مختصر وقت کے لیے بند رہے گا۔
تمام میٹرو اسٹیشنوں پر پارکنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ صرف تین میٹرو اسٹیشنوں سپریم کورٹ، پٹیل چوک اور رام کرشن مارگ پر پارکنگ کی سہولت 8 ستمبر کی صبح 4 بجے سے 11 ستمبر کی دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی۔
دہلی میٹرو نے قومی راجدھانی میں لوگوں سے جی- 20 سربراہی اجلاس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز اور میٹرو عملے کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ لوگ ان کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی افواہ کا شکار نہ ہوں۔ میٹرو کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر مزید معلومات کے لیے جڑے رہیں۔