راجستھان کے 13 اضلاع میں این آئی اے کی چھاپہ ماری

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -27 SEPT  

جے پور،27ستمبر:این ا?ئی اے کی کئی ٹیمیں بدھ کی صبح سے ہی راجستھان کے 13 اضلاع میں چھاپہ ماری کر رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ چھاپہ ماری کی یہ کارروائی مبینہ طور پر خالصتان حامیوں کے ٹھکانوں پر کی گئی ہے۔ این آئی اے کی کئی ٹیمیں راجستھان کے 13 اضلاع ہنومان گڑھ، جھنجھنو، گنگا نگر، جودھپور، بیکانیر، جیسلمیر، سیکر، پالی، جودھپور دیہی، باڑمیر، کوٹہ دیہی، بھیلواڑا اور اجمیر میں چھاپہ ماری کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایجنسیوں کو خالصتان حامیوں کے پھر سے سرگرم ہونے کے اِنپٹ مل رہے ہیں۔ ان لوگوں سے کناڈا میں بیٹھے خالصتانی لوگ خفیہ طور پر رابطہ کر رہے ہیں۔ این ا?ئی اے جن مقامات پر چھاپہ ماری کر رہی ہے وہاں کے لوگوں کے بینک اکاو?نٹس میں ہوئے لین دین کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں خالصتان کے نئے نقشہ میں راجستھان کے 10 سے زیادہ اضلاع کو بھی دکھایا گیا ہے۔این آئی اے نے بدھ کی صبح جودھپور ضلع میں چھاپہ ماری کی اور پھر ٹیم پیپاڑ شہر پہنچی۔ پیپاڑ میں این آئی اے کی ٹیم نے صبح 5 بجے کوسانا ہال باشندہ سرجیت کے گھر پر چھاپہ ماری کی۔ اس وقت سرجیت سو رہا تھا اور پولیس نے اسے جگا کر پوچھ تاچھ کی۔ چار گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد دہلی این آئی اے دفتر کی طرف سے انھیں 3 اکتوبر کے لیے سمن جاری کیا گیا۔ جانکاری کے مطابق 28 سال کے سرجیت کے بینک اکائونٹ میں بیرون ملک سے آئے پیسوں کی وجہ سے ہی این آئی اے اس کے گھر پہنچی اور جانچ کی۔اس سے قبل این آئی اے کی ٹیم نے جودھپور کے منڈور باشندہ اروند بشنوئی کو دہلی طلب کیا تھا۔ سوشل میڈیا پر غیر قانونی اسلحوں کے ساتھ اس کی تصویریں پوسٹ ہونے اور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ساتھ اس کے مبینہ تعلقات کے بعد صبح سویرے اس کے گھر پر بھی چھاپہ ماری ہوئی۔ این ا?ئی اے نے اب تک ا?فیشیل طور پر اس معاملے میں کوئی رد عمل نہیں دیا ہے اور کسی کی گرفتاری کی بھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔