زیورخ ڈائمنڈ لیگ : نیرج چوپڑا دوسرے، شری شنکر پانچویں نمبر پررہے

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -01 SEPT     

نئی دہلی، یکم ستمبر: زیورخ ڈائمنڈ لیگ میں جمعہ کی علی الصبح دوسرے نمبر پر رہنے کے ساتھ ہی نیرج چوپڑا کا 2023 میں فتح کا تسلسل ختم ہوگیا۔عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے کے تین دن سے بھی کم عرصے میں نیرج کا یہ دوسرا مقابلہ تھا۔25 سالہ اولمپک چیمپیئن نیرج نے 85.71 میٹر کا تھرو کیا اور صرف 15 سینٹی میٹر سے طلائی تمغہ سے محروم رہ گئے۔ گزشتہ ہفتے عالمی ایتھلیٹکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے جیکب وڈلیج نے سونے کا تمغہ جیتا۔نیرج جو کہ عالمی چمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے تھے، کو زیورخ میں سخت محنت کرنی پڑی۔ انہوں نے ایونٹ کا آغاز 80.79 میٹر کے تھرو کے ساتھ کیا اور اگلے دو راو?نڈز میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے کیونکہ ان کی دوسری اور تیسری کوششیں فاو?ل ہو گئیں۔ تھرو کے تیسرے راو?نڈ کے اختتام پر انہیں پانچویں نمبر پر رکھا گیا۔
نیرج نے اپنی چوتھی کوشش میں 85.22 میٹر کا بڑا تھرو کیا اورا سٹینڈنگ میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے۔
ڈائمنڈ لیگ ایونٹس میں صرف ٹاپ 3 ایتھلیٹوں کو ہی فائنل تھرو (چھٹی کوشش) ملتی ہے۔ جہاں وڈلیج نے 85.86 میٹر کے تھرو کے ساتھ گولڈ جیتا، وہیں نیرج نے اپنا بہترین تھرو (85.71 میٹر) درج کیا۔ 2023 یورپی گیمز کے چیمپیئن جولین ویبر 85.04 میٹر کے تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
موجودہ ڈائمنڈ لیگ چیمپئن نیرج اس سال دوحہ اور لوزین ایڈیشن جیت کر پہلے ہی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔
شری شنکر پانچویں نمبر پر رہے۔
وہیں مردوں کی لمبی چھلانگ میں شری شنکر مرلی، عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن مہم کے بعد واپسی کرتے ہوئے، پانچویں نمبر پر رہے۔ اس سال ڈائمنڈ لیگ میں شری شنکر کا یہ دوسرا پانچواں مقام تھا۔ اس سے قبل وہ پیرس ایڈیشن میں تیسرے نمبر پر رہے تھے اور بعد میں لوزین میں پانچویں نمبر پر رہے، وہ ڈائمنڈ لیگ ایونٹ کے ٹاپ-3 میں جگہ حاصل کرنے والے تیسرے ہندوستانی بھی بن گئے۔
عالمی ایتھلیٹکس کے فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہندوستانی ایتھلیٹ نے 7.99 میٹر کی چھلانگ لگا کر مضبوط شروعات کی۔ ان کی اگلی دو کوششوں میں 7.96 میٹر اور ایک فاو?ل ہوا۔ اولمپک اور عالمی چیمپیئن ملٹیاڈس ٹینٹوگلو نے 8.04 میٹر کی چھلانگ لگائی، گزشتہ ہفتے ورلڈز میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے جمیکا کے تاجے گیل اپنی چوتھی کوشش میں 8.07 میٹر کے ساتھ سرفہرست رہے۔
شری شنکر نے چوتھی کوشش میں 7.96 میٹر کی چھلانگ لگائی اور آخری کوشش میں 7.93 میٹر کی چھلانگ لگا کر پانچویں نمبر پر رہے۔ آخر تک گیل سے پیچھے رہنے والے ٹینٹوگلو نے آخری کوشش میں 8.20میٹر کی چھلانگ لگائی اور گولڈ پر قبضہ کیا۔