مدھیہ پردیش کے شہڈول میں دردناک سڑک حادثہ، درخت سے ٹکرائی کار، موقع پر پانچ افسران کی موت

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -25 SEPT  

بھوپال،25ستمبر:ریاست مدھیہ پردیش کے شہڈول کی گھنگھوٹی چوکی کے قریب خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں پانچ انتظامی افسران کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی۔ شاہڈول عمریا قومی شاہراہ پر اس خوفناک سڑک حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ یہ پورا واقعہ ماجھگنوا کے قریب پیش آیا۔ مرنے والوں کی لاشوں کو عمریا ضلع کے پالی میں رکھا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں شہڈول ضلع کے پبلک سروس مینیجر اونیش دوبے، معدنیات کے انسپکٹر پشپندر ترپاٹھی، دنیش سریوان (سب انجینئر) کے ساتھ پرکاش جگت، امیت شکلا کی موت ہوئی ہے۔ یہ لوگ ریوا سے ایک افسر کے رشتہ دار کی سالگرہ منا کر واپس آ رہے تھے۔ پھر یہ حادثہ رات تقریباً ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ تمام مرنے والوں کی لاشوں کو پی ایم کے لیے پالی میں رکھا گیا ہے۔