مظاہرین ہاتھوں میں جھاڑو اور خالی برتن لے کر احتجاج کر رہے ہیں، 50 سے زائد مظاہرین حراست میں

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN -29 SEPT  

بنگلورو، 29 ستمبر:کاویری ندی کا پانی تمل ناڈو کو دینے کے حکم کے درمیان آج کرناٹک میں ریاست گیر بند کی کال دی گئی ہے۔ بند کی کال کے درمیان، کرناٹک پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے احتجاج کرنے والی کنڑ حامی تنظیموں کے 50 سے زیادہ ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔دریں اثنا، بنگلور میں انتظامیہ نے شہر کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے اے دیانند نے کہا کہ چونکہ مختلف تنظیموں کی طرف سے کرناٹک بند کا اعلان کیا گیا ہے، طلباء￿ کے مفاد میں بنگلورو شہر کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔بند کے پیش نظر منڈیا ضلع میں ضابطہ فوجداری (سی آر پی سی) کی دفعہ 144 کے تحت امتناعی احکامات نافذ کردیئے گئے ہیں۔ یہاں پر اسکول اور کالج بھی بند رہیں گے۔ ضلع کلکٹر کمار نے اس کی تصدیق کی ہے۔تمل ناڈو اور کرناٹک کے درمیان کاویری آبی تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا ہے۔ 1892 اور 1924 میں مدراس پریذیڈنسی اور کنگڈم آف میسور کے درمیان دستخط کیے گئے دو معاہدوں کے تحت، دریائے کاویری کے پانی کو دونوں ریاستوں کے درمیان بانٹنے پر اتفاق کیا گیا۔ پانی کی تقسیم پر اختلافات کو دور کرنے کے لیے حکومت ہند نے 2 جون 1990 کو کاویری واٹر ڈسپیوٹ ٹریبونل (سی ڈبلیو ڈی ٹی) قائم کیا۔