مودی حکومت آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے: ادھیر رنجن چودھری

TAASIR NEWS NETWORK- SYED M HASSAN -20 SEPT     

نئی دہلی، 20 ستمبر:کانگریس کے سینئر لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت آئین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے۔ چودھری نے بدھ کو الزام لگایا کہ منگل کو پارلیمنٹ کے ارکان کو دئے گئے آئین کی کاپیوں میں چھپی تمہید سے ‘سیکولر’ اور ‘سوشلسٹ’ کے الفاظ کو ہٹا دیا گیا ہے۔ یہ حکومت آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔
تاہم وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے اس معاملے پر کہا کہ جب آئین وجود میں آیا تو سوشلسٹ اور سیکولر کے الفاظ نہیں تھے۔ یہ الفاظ آئین میں 42ویں ترمیم میں شامل کئے گئے۔ اس کاپی میں آئین کی تمہید کا اصل ورڑن اور وہ الفاظ تھے جو بعد میں آئینی ترامیم کے بعد شامل کئے گئے تھے۔