پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آئندہ ماہ کے آخر میں ہونے کا امکان

TAASIR NEWS NETWORK  UPDATED BY- S M HASSAN –30 SEPT  

اسلام آباد ، 30 ستمبر:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے معاملہ پر مذاکرات کا آغاز اکتوبر کے أخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (ا?ئی ایم ایف) کے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کے معاملے پر پاکستان کے آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا وفد اکتوبر کے ا?خری ہفتے میں پاکستان ا?ئے گا۔ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ ا?ف ریونیو سے آئی ایم ایف کی آن لائن میٹنگ ہوئی ، جس میں پاکستان نے آئی ایم ایف کو واضح کیا کہ نگران حکومت کوئی نیاٹیکس نہیں لگائیگی، ایف بی ا?ر کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی کارکردگی سے آئی ایم ایف مطمئن ہے، آئی ایم ایف کو اکتوبر کے پہلے ہفتے میں معاشی کارکردگی اور رواں مالی سال جولائی تا ستمبر محصولات کا ڈیٹاپیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں کے پلان سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کردیا گیا ہے۔